Friday, 29 November 2024


اردو یونیورسٹی،بیچلرز اور ماسٹرز شام کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

ایمز ٹی وی(کراچی) وفاقی اردو یونیورسٹی میں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام شام کے داخلوں کی تاریخ میں30 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ بیچلرز پروگرام کلیہ فنون میں ابلاغ عامہ،بین الاقوامی تعلقات،کلیہ سائنس و ٹیکنالوجی میں کیمیاء، کمپیوٹر سائنس، ماحولیاتی سائنسز، طبیعات، حیاتی کیمیاء، خرد حیاتیات، کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن ، کامرس و اکنامکس میں بی بی اے، بی ایس کامرس، بی کام، کلیہ قانون میں ایل ایل بی،کلیہ فارمیسی میں فارم ڈی(پانچ سالہ)اور ماسٹرز پروگرام میں کلیہ فنون میں ابلاغ عامہ، بین الاقوامی تعلقات،انگریزی،کلیہ سائنس اور ٹیکنالوجی کیمیاء ، کمپیوٹر سائنس، طبیعات، ماحولیاتی سائنسز، اسپورٹس سائنس، کلیہ قانون ایل ایل ایم اورکلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس و اکنامکس میں ایم بی اے(دو سالہ) ایم بی اے(سوا تین سالہ)ایم بی اے(ایگزیکٹو، ہفتہ وار)، ایم کام، ایم اے (معاشیات) ارکنامکس فنانس(ایم ای یف) میں داخلے دیئے جائیں گے۔ داخلہ فارم ا ور تعارف نامہ 1500روپے کی ادائیگی پر گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپسزمیں قائم ایڈمیشن ڈیسک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔فارم ڈی،بی بی اے اورایم بی اے میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس کیلئے 700 روپے فیس ایڈمیشن ڈیسک پر فارم کے ساتھ جمع کرانا ہوگی

Share this article

Leave a comment