Thursday, 28 November 2024


یوم ِجامعہ کراچی

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ کی تنظیم یونی کیرئینزانٹر نیشنل نے18 جنوری کویوم جامعہ کراچی شایان شان انداز اور شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر یونی کیرئینزانٹر نیشنل پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے مقامی ہوٹل میں ایگز یکیٹوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جامعہ کراچی کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے اور اسکی ترقی کیلئے ہم سے جو کچھ ہوسکے گا وہ ہم ضرور کریں گے انھوں نے کہا کہ جامعہ کراچی اس ملک کی عظیم ترین درسگاہ اور طلبہ کی مادرعلمی ہے۔ جس سے لاکھوں تشنگان علم ودانش اپنی اپنی علمی پیاس کی سیرابی کرتے رہے اور کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں اراکین سے گزشتہ اجلاس کےمنٹس کی منظوری لی گئی یونی کیرئینز کے صدرپروفیسراعجاز احمدفاروقی نے جب اراکین سے یوم جامعہ کراچی کو شایان شان اور شاندار طریقے سے منانے کے حوالے سے رائے طلب کی تو سب نے متفقہ طور پر اس سے اتفاق کیا اور اسے مؤثر انداز میں منانے کیلئے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر، کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور جامعہ کراچی سے وابستہ مشہور ومعروف شخصیات سے رابطے شروع کر دئے گے۔ نیز جامعہ کراچی کے ممتاز فارغ التحصیل طلبہ سے کہا گیا کہ کہ وہ18 جنوری صبح 10:30 بجے سلور جوبلی گیٹ پر پہنچ کر جامعہ کراچی سے محبت کا اظہار کریں۔

 

Share this article

Leave a comment