Friday, 29 November 2024


حادثات سے بچائو کیلئے روڈ سیفٹی کیمپین کا آغاز

 

ایمز ٹی وی(کوئٹہ) اسٹاف آفسیرٹوڈی آئی جی ویسٹ زون کوئٹہ ایوب خان ترین نے روڈ سیفٹی ویک کے موقع پر ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کےلئے روڈ سیفٹی ہیلمٹ استعمال کرنا نہایت ضروری ہے۔ ہیلمٹ حادثے کے وقت ان کی جان بچاتا ہے70فیصد موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ استعمال نہیں کر تے ہیں جن کی وجہ سے ایسے موٹر سائیکل سوار اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ موٹر وے پولیس شاہراہوں پر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کے لیئے کیمپین کرتی ہیں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو بریفنگ کے علاوہ جر مانہ بھی کرتی ہے لہذا موٹر سائیکل سوار اپنی قیمتی زندگی بچانے کےلئے ہیلمٹ استعمال کریںاور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون ہرگز استعمال نہ کرے۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون انتہائی خطرناک عمل ہے موبائل فون پر بات کر نے کے لئے روڈ کے کنارے رک کر بات کریں انہوں نے مزید کہا کہ مو ٹر وے پولیس موبائل فون کے استعمال اور روڈ سیفٹی ہیلمٹ پر اپنی کمپین جاری رکھے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کرے گی ۔ موسم سرد ہے روڈ پھسلن ہے موٹر سائیکل سوار اور تمام روڈ استعمال کرنے والے بہت محتاط طریقے سے اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلائیں تاکہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔

 

Share this article

Leave a comment