Friday, 29 November 2024


پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے

ایمز ٹی وی(تجارت)وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کم، معیشت بہتر اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، پاکستان معاشی طور پر تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہاہے، عالمی میڈیا اور ادارے پاکستان کی معیشت کے معترف ہیں جس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ڈیووس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدای منصوبے پر بڑی تیزی سے کام ہو رہا ہے ،سی پیک آہستہ آہستہ گیم چینجر بن رہا ہے۔دنیا پاکستان کا رخ کریگی، ناشتہ گوادر میں، دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھایا جاسکتا ہے ، سڑکوں کا جال بچھنے سے فاصلے کم ہورہے ہیں،معاشی ترقی کے سبب پاکستان میں بیروزگاری کم ہوئی ہے ،ہم ادارے بنارہے ہیں ، توانائی ، معاشی اور سماجی مسائل سے نمٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، معاشی اشارئیے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، خوشی ہے کہ تمام علاقوں کو ترقی کے یکساں موقع مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے خاصی سرمایہ کاری بھی پاکستان میں آ رہی ہے، جی ڈی پی کی شرح نمو بہت بہتر ہے۔ ماضی کے مقابلے میں محصولات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

Share this article

Leave a comment