Friday, 29 November 2024


پنجاب حکومت کا بلاول بھٹو زرداری کو ریلی کی اجازت دینے کا فیصلہ

 

ایمز ٹی وی (پنجاب) پنجاب حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ریلی کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کو ریلی کی اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور شیخوپورہ اور شاہ کوٹ انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ریلی کو سیکیورٹی فرہم کی جائے گی گی اور امید ہے کہ بلاول سیاسی رواداری اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment