Thursday, 28 November 2024


پیٹرول سستا، آٹھ روپے کمی کا اعلان

  ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول، سی این جی سے سستا ہو گیا۔ وزیر اعظم نے لاہور میں پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے پیترولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روے 99 پیسے کمی کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی پیٹرول کی نئی قیمت 70.29 ہو گئی ہے۔ یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پیٹرول کی قیمت سی این جی سے بھی کم ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں سی این جی قیمتیں دو ریجنز کے حساب سے تقسیم کی گئی ہیں جہاں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد پر مشتمل ریجن ون میں قیمت 76 روپے 30 پیسے ہے جبکہ سندھ اور پنجاب پر مشتمل ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت 71.5 روپے ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 11 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 62 پیسے جبکہ کیروسین کی قیمت میں 10 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا اور اس سے کاشتکاروں کو ہزاروں روپے کا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے موثر اقدامات کریں۔ یاد رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن گزشتہ مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں پیٹرول کے بحران نے جنم لیا تھا۔

Share this article

Leave a comment