Friday, 29 November 2024


انہوں نے سوال کیا کہ کیا صرف ججز کی عزت ہے؟

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران آئی جی بلوچستان کمرہ عدالت میں جذباتی ہوگئے۔ آئی جی احسن محبوب نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ تم پر خدا کی لعنت ہو،جج نے مجھ سے کہا کہ شرم سے ڈوب مرو ،کیا یہ کہنا ٹھیک ہے؟انہوں نے سوال کیا کہ کیا صرف ججز کی عزت ہے؟ہم ذلیل ہونے کیلئے رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران آئی جی بلوچستان احسن محبوب نے کہا کہ خد ا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کمیشن میں مجھے گالیاں دی گئیں ۔ کیاانصاف اوروں کیلئے اور پولیس والے صرف ذلیل ہونے کیلئے ہیں؟انہوں نے کہا کہ مجھ سے غیر متعلقہ سوالات پوچھے گئے۔
جواب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ آپ جذباتی نہ ہوں ہم نے آپ کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا ۔ آئی جی نے کہا کہ آپ نے ایسا سلوک نہیں کیا لیکن کمیشن نے ہمیں ذلیل کیا۔جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ ہم آپ جیسے افسران سے زیادہ توقعات رکھتے ہیں۔ جب بھی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو سوالات بھی سخت ہوتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ ایساے واقعات سے کیوں نہیں بچ سکتے ؟
انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن سفارشات پر سکیورٹی صورتحال میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ کمرہ عدالت میں وکلاءنے اس بات پر شور کیا کہ آئی جی الزام لگا رہے ہیں۔یاد رہے سپریم کورٹ نے سانحہ کوئٹہ پر ازخود نوٹس لے رکھا ہے ۔سانحہ کوئٹہ میں 70 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment