Friday, 29 November 2024


نئی ٹیکسٹائل پالیسی مسترد کرتے ہیں ، آپٹما   

ایمز ٹی وی (بزنس) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں درست نہیں، گیس اوربجلی نہ ملی تو جی ایس پی پلس سمیت کسی پیکج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔

نئی ٹیکسٹائل پالیسی کو آپٹما نے مسترد کر دیا ،آپٹما رہنماوں کا کہنا ہے کہ گیس اوربجلی کی بلاتعطل فراہمی کے بغیر کے نئی ٹیکسٹائل پالیسی بے سود ہے ۔پیداواری لاگت کم کرنی ہے تو بجلی 8 روپے فی یونٹ کی جائے، موجودہ حالات میں بھارت اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ممکن نہیں ۔آپٹما رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی سمت درست نہیں، آپٹما سے مشاورت بھی نہیں کی جاتی ، توانائی بحران آئے روزسر اٹھا لیتا ہے جی ایس پی پلس کا بھی کوئی فائدہ نہیں مل سکا ،فیصل آباد میں اکثر ملیں بند اور بے رزوگاری عروج پر ہے ۔

آپٹما کا کہنا ہے کہ 42 ارب روپے کے ری فنڈز فوری واپس دلائے جائیں ورنہ فیکٹریوں کو تالے لگا کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

Share this article

Leave a comment