Friday, 29 November 2024


انوکھے لوگوں کی انوکھی داستان

 

ایمزٹی وی(رپورٹ)پاکستان میں محبت کی شادیوں کا رجحان بڑوں کی جانب سے طے شدہ شادیوں کے مقابلے میں کافی کم ہے٬ اور ایسی شادیوں کو نہ صرف ناکام سمجھا جاتا ہے بلکہ ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصہ اسے ناپسند بھی کرتا ہے- ان سب کے باوجود پاکستان میں کچھ ایسی محبت کی شادیاں بھی سرانجام پائی ہیں جو کہ نہ صرف میڈیا میں مشہور ہوئیں بلکہ ان سے یہ بھی ثابت ہوا محبت میں کسی چیز کی قید نہیں ہے۔ایسی چند داستانوں کا یہاں ذکر کیا جارہاہے
22 سالہ پاکستانی نوجوان مدثر کی دوستی اٹلی کی رہائشی 23 سالہ ماریہ سے انٹرنیٹ پر ہوئی جو کہ رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوگئی- یہ دونوں نوجوان قوتِ سماعت کی نعمت سے محروم ہیں- سچی محبت کو پانے کی خاطر ماریہ اٹلی سے پاکستان آ گئیں اور یہاں یہ دونوں نوجوان شادی کے بندھن میں بندھ گئے-
86607 02 
بےشک محبت پاک بھارت ٹاکرے سے کہیں بڑھ کر ہے اور اس کا واضح ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ ایک بھارتی خاتون ڈاکٹر پاکستان کے صوبہ پنجاب علاقے لیہ میں رہائش پذیر اپنے محبوب ملنے چلی آئیں- 26 سالہ ڈاکٹر پراتیما کو 32 سالہ محمد منشا سے محبت ہوگئی- بھارتی ڈاکٹر نے پہلے اسلام قبول کیا اور پھر یہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے- خاتون کا نیا نام مریم بی بی ہے-
pak couple

سب سے انوکھی داستان رقم کرنے والے دوسری جنگِ عظیم کے زمانے میں 20 سالہ مظفر خان کو ایک سپاہی کی حیثیت سے برما بھیجا گیا- وہاں انہیں ایک لڑکی سے محبت ہوگئی اور انہوں نے اس سے شادی کرلی- اس لڑکی نے مظفر خان کے لیے اپنے ملک کو چھوڑا اور ہمیشہ کے لیے چکوال کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں میں آ کر بس گئی- آج مظفر خان 92 سال کے اور ان کی اہلیہ 84 برس کی ہوچکی ہیں اور ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں86607 01 1

Share this article

Leave a comment