Friday, 29 November 2024


نیب نے سابق وفاقی وزیر اور اہلیہ کی دولت کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

ایمز ٹی وی ( کراچی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک سابق وفاقی وزیر اور ان کی اہلیہ کے خلاف معلوم ذرائع آمدنی سے بڑھ کر دولت اکھٹا کرنے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ کے روز نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں منعقدہ بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ کے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر ارباب عالمگیر جو پیپلزپارٹی کی پچھلی حکومت میں وزیرِ مواصلات تھے، اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب کے خلاف تحقیقات شروع کی جائیں۔اس جوڑے کے خلاف الزامات کی تفصیلات بیان کیے بغیر نیب کے ترجمان نے کہا کہ ’’بورڈ نے معلوم ذرائع آمدنی سے بڑھ کر دولت جمع کرنے کے سلسلے میں ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایک شکایت تصدیق کے لیے منظور کرلی ہے۔‘‘

Share this article

Leave a comment