Thursday, 28 November 2024


'فوربز' کی نوجوانوں کی فہرست میں پاکستانی شامل

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پاکستانی نوجوانوں نے جہاں گزشتہ برس 2014ء میں جہاں اپنے کارناموں اور اعزازات سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا وہیں 2015ء کے آغاز کےساتھ ہی پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کے باعث دنیا میں نام کما رہے ہیں۔ 28 سالہ پاکستانی نوجوان فضا فرحان کو امریکہ کے مشہور بزنس میگزین 'فوربز' کی نوجوانوں کی فہرست برائے 2015ء کیلئے چنا گیا ہے۔

فوربز میگزین کیلئے ہر سال دنیا بھر سے بہترین صلاحیتوں والے نوجوانوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ 2015ء کے لئے دنیا بھر کے ممالک سے منتخب کئے گئے 30 نوجوانوں میں پاکستانی نوجوان فضا فرحان بھی شامل ہیں۔ فضا پاکستان کے دیہاتی علاقوں کے لئے بجلی و توانائی پہنچانے کے طریقوں کو ممکن بنانے کی ٹریننگ دینے کے پراجیکٹ 'بخش فاونڈیشن' نامی ایک غیر سرکاری ادارے سے وابسطہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بخش فاونڈیشن کی چیف ایگزیکٹیو فضا کے ادارے کی جانب سے اب تک 135 خواتین کو ٹریننگ دی جا چکی ہیں، جس سے دیہاتوں میں قائم 6000 سے زائد گھروں کو شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔28 سالہ نوجوان فضا نے ایم ایس سی اور لاہور کی 'لمس یونیورسٹی سے سائنس اکنامکس میں بیچلر کی ڈگری اور لندن کے واروک بزنس اسکول سے مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، جبکہ کاروباری شعبے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر منعقدہ سرگرمیوں اور کانفرنسوں میں شرکت بھی کرچکی ہیں۔

سنہ2014 میں فضا فرحان کو اٹلی اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر چیئرپرسن کا اعزاز دیا گیا۔ گزشتہ برس فوربزمیگزین کی نوجوانوں کی فہرست میں ملالہ یوسفزئی کے تعلیم کے لئے مختص 'ملالہ فنڈ‘ کے ادارے کی چیئرپرسن شیزا شاہد کا نام شامل کیا گیا تھا۔

Share this article

Leave a comment