Friday, 29 November 2024


"ڈونلڈ ٹرمپ" ایک کیڑا

 

ایمزٹی وی(رپورٹ)امریکی تحقیق کار نئے ایک نئے دریافت ہونے والے ایک کیڑا دریافت کیا ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر سائنسی نام دے دیا گیا ہے جبکہ یہ کیڑا ایک قسم کا پروانہ ہے۔170117 neopalpa donaldtrumpi f4c9eb791248756846576c9279fc504f.nbcnews ux 2880 1000 
کیڑے کا مکمل سائنسی نام ’’نیوپالپا ڈونلڈٹرمپی‘‘ (Neopalpa donaldtrumpi) ہے جس کی دریافت اور شناخت کا سہرا ڈاکٹر وزرک نذاری کے سر ہے جو امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک آزاد تحقیق کار ہیں یعنی ان کا کسی تحقیقی ادارے سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔
Donald Trump 640x431 
انہوں نے اس نودریافتہ کیڑے کی مکمل سائنسی وضاحت ’’زُوکیز‘‘ نامی آن لائن ریسرچ جرنل میں شائع کروائی ہے جس کے مطابق یہ پروانہ جنوبی کیلیفورنیا اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے جب کہ اب تک اسے پروانوں کی ایک اور متعلقہ نوع کا فرد سمجھا جاتا تھا۔ البتہ زیادہ باریک بینی کے ساتھ کیے گئے تفصیلی مطالعات سے انکشاف ہوا کہ یہ ایک جداگانہ نوع ہے جس کے سر کی رنگت سفیدی مائل پیلی ہے جو دیکھنے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں جیسی لگتی ہے۔aa Cover bmgi6aknveskuh6ss6qdpq9h20 20170118122105.Medi

Share this article

Leave a comment

comments2