Friday, 29 November 2024


جو قومیں خوددار نہیں ہوتی ان کی دنیا میں عزت نہیں ہوتی، عمران خان

 

ایمزٹی وی(ساہیوال) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کرپشن خود کی اور ذلیل ہونے کیلئے بچوں کو آگے کردیا،مجھے مریم پر ترس آتا ہے کہ نواز شریف نے اسے آگے کردیا ہے۔ضرور مریم کے نام فلیٖٹس کرنے تھے وزیراعظم نے جب مجھ پر تنقید کرنی ہوتی ہے تو خود معصوم بن کرپیچھے بیٹھ جاتے ہیں اور موٹو گینگ کو آگے کردیتے ہیں،موٹو گینگ کے گھر والے بھی کہتے ہیں کہ تم نے ہمیں ذلیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وزیراعظم پاکستان کا اور سب کچھ اورعلاج کرانے باہر جاتا ہے،جس دن ہم نے فیصلہ کرلیا کہ ہم نے پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے اور نہ ہی قرضے اور ایڈلینی ہے تو پاکستان ترقی کرنے لگے گا۔یہ ملک اللہ نے نعمت دی ہے لیکن سب سے بڑا مسئلہ حکمرانوں کی کرپشن ہے پٹواریوں کی کرپشن نہیں وہ تو لوگوں کو تنگ کرتی ہے۔یہ ملک کو مقروض کررہے ہیں،ان لوگوں کی وجہ سے ہمیں دنیا میں ذلت کا سامنا کرنا پڑتاہے،گرین پاسپورٹ کی عزت نہیں ہے۔جو قومیں خوددار نہیں ہوتی ان کی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔
ہسپتالوں میں پہلی دفعہ صحت کا نظام ایسا بنایا تاکہ سرکاری ہسپتال پرائیوٹ سے بہتر ہوں۔انشاء اللہ سارے پاکستان میں خیبر پخونخوا کے ہسپتال مثال بنیں گے،60 فیصد لوگوں کو انصاف صحت کارڈدیا ہے کہ وہ کسی بھی ہسپتال میں 5 لاکھ تک مفت علاج کراسکتا ہے،کے پی کے کا پولیس سسٹم سارے پاکستان سے بہتر ہے کیونکہ پولیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں اور این ٹی ایس سسٹم کے تحت بھرتیاں ہوتی ہیں۔پنجاب میں جب تک رائیونڈ سے حکم نہیں آتاایس ایچ او تک بھرتی نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔ملک میں گیس کے بڑے بڑے ذخائر ہیں۔ عمران خان نے اپنا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا ایک دن ایک امریکی میرے پاس آیا کہتا کہ 6 مہینے سے کوشش کررہا ہوں وفاقی حکومت مجھے گیس کی تلاش کیلئے این او سی نہیں دے رہی ہے،اس نے مجھے تصویریں دکھائی کہ لوگ پانی کیلئے کنواں کھود رہے اور گیس نکل رہی ہے۔
حکومت نے بجائے کنویں کھودنے کہ ایل این جی ٹھیکہ پیچھے لگی ہوئی ہے، خط دینے والا قطری ان کا بزنس پارٹنر ہے۔ساہیوال میں کوئلے کا پلانٹ لگایا گیا جب کہ ساری دنیا میں آلودگی کی وجہ سے کوئلے کے پلانٹ بند کیے جارہے ہیں جب دنیا میں بند کررہے ہیں تو یہاں کیوں لگائے جارہے ہیں اس کے پیچھے بھی کرپشن کی جارہی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن بنا لیں تو 50 ہزار میگاواٹ سستی بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔پاکستانی ہر فیلڈ میں ہنر رکھتے ہیں اور کرپٹ نظام کیوجہ سے پاکستان نہیں آتے ہیں،شوکت خانم کس نے چلایا بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز نے چلایا، پانامہ کا کیس چل رہا ہے اس میں فیصلہ پاکستان کے مستقبل فیصلہ ہوگا۔جب پیسہ اس ملک سے باہر جائے گا قرضے چڑھتے جائیں گے ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔پہلی دفعہ وزیراعظم کی تلاشی لی جارہی ہے جب تلاشی شروع ہوئی تو پہلے قطری آگیا جو 7 مہینے سے کدھر تھا پہلے ایک خط آیا پھر دوسرا خط آیا۔عمران خان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ میں سے کوئی ایسا ہے جو سمجھتا ہو کہ قطری نے صحیح خط لکھا ہے۔ امریکی بڑے بھولے بھالے ہوتے ہیں جنہو ں نے ٹرمپ کو صدر بنا دیا اور ہم بھی بہت بھولے ہیں جنہوں نے نواز شریف کو وزیراعظم بنایا،پانامہ کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہوگا پاکستان کی جیت ہوگی۔
عمران خان نے آخر میں کہا کہ مودی نے پانی کی بندش سے متعلق مولا جٹ کا نعرہ لگایا کہتا۔مودی سن لوہرپاکستانی نوازشریف نہیں ہے۔مودی کبھی یہ حرکت نہیں کرنا مجھے پتہ ہے کہ ہندوستانی جنگ نہیں چاہتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ آپس میں امن سے رہیں اور برصغیر کی غربت ختم کریں،پاکستان کے کسانوں کو بتاناچاہتا ہوں کہ کے ہم کسانوں کی ہندوستان سے زیادہ مدد کریں گے۔ ہم کسانوں کے خرچے کم کریں گے اورکھادوں اور ٹیوب ویل اور ان کی مارکیٹنگ کریں گے۔جب چھوٹا کسان پیسہ بناتا ہے تو وہ لندن میں فلیٹس نہیں اپنی زمین پر لگاتا ہے۔میں اپنے گھر میں اپنی ماؤں کو کہتا ہوں کہ میرے لئے دعا کروں کے میں نے کرپشن کے بادشاہ کا احتساب کرسکوں اور مافیا کو شکست دے سکوں۔

 

Share this article

Leave a comment