ایمزٹی وی(تعلیم)رینمن یونیورسٹی بیجنگ میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءنے چین کے نئے سال کی تقریبات میں شرکت کو ایک خوشگوار تجربہ قراردیا۔ نئے چینی سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مرکزی تقریب کا انعقاد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ہوا جہاں چین کے خطہ اندرون مینگولیا سے تعلق رکھنے والے ثقافتی طائفہ نے بھرپور ثقافتی پرفارمنس پیش کی۔ تقریب میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے نئے چینی سال کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ مشہور چینی کہاوت ہے کہ اگر آپ کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو صبح مرغ کی پہلی اذان سن کر اٹھ جایا کریں لہذا اس سال ہم بھی بہت محنت کریں گے۔