Friday, 29 November 2024


وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تارکین وطن کو پیشکش

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں حکومت انہیں تما م ترسہولیات کے ساتھ ساتھ مراعات بھی دے گی ،آزادکشمیر کے اندر سرمایہ کاری بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع مہیا کرنے لیے طویل المعیاد منصوبہ بندی کر لی ہے ریاست میں بورڈ آف انوسٹمنٹ بنا رہے ہیں جو کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے گا تارکین وطن کے اعتماد کو بحال کررہے ہیں ریاست میں شخصیات کے بجائے اداروں کو مظبوط بنا ئیں گے تاکہ پائیدار ترقی اور خؤشحالی کی راہ پر ریاست کو گامزن کیا جاسکے۔تارکین وطن اپنا سرمایہ آزادکشمیر لائیں اس سے یہاں ترقی اور خوشحالی کے راستے کھلیں گے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کی پراپرٹی اور املات کاتحفظ ریاست کرے گی اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں تارکین وطن سرمایہ کاروں کے ساتھ خصوصی نشست میں کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر سیاحت ، ہائیڈرل،منرلز سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے ریاست کو فائدہ ہونے کے ساتھ ساتھ ذرائع روزگار میں بھی اضافہ ہوگا آزادکشمیر کی حکومت شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے اس کے لیے ضروری قانونی لوازمات بھی پورے کیے جائیں گے کہ کوئی شخص اگر سرمایہ کاری کرے تو اسے کسی بھی حالات میں نقصان نہ ہو،ہماری ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آزادکشمیر کے سرمایہ کاروں نے بیرون ملک یا پاکستان کے بڑے شہروں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ایسا سخت نظام لائیں گے کہ کوئی ان کی املاک کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔
اس موقع پر معروف سرمایہ کاروں جن کی قیادت ابیز احمدکررہے تھے وزیراعظم کو بتایا کہ تارکین وطن کشمیری اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں براہ راست سرمایہ کاری کررہے ہیں اور اس سے بہت منافع بھی کما رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیز کو بھی اس جانب راغب کررہے ہیں آزادکشمیر کے اندر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر ہمیں اعتماد ہے اور جس طرح حکومت کام کررہی ہے ہم بالکل تیار ہیں کہ اپنے لوگوں کی خدمت کریں اس کے لیے خواہ ہمیں جو کچھ بھی کرنا پڑ ا کرینگے مگر ماضی کے تلخ تجربات کی بدولت لوگ وہاں سرمایہ کاری کرنے سے گھبراتے ہیں وزیرخزانہ منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی نے اس موقع پر بتایا کہ آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ سرمایہ کاری بورڈ بن رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک پالیسی لا رہے ہیں جو کہ ان کو تحفظ دے گی اس سے پہلے اس جانب کسی نے توجہ نہیں دی ہماری حکومت نے مختلف شعبہ جات کے اندر پائیدار ترقی کے لیے اہم اصلاحات کی ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment