Friday, 29 November 2024


سوشل میڈیا ایپلیکیشن وائبر بھی اب میدان میں آگئی

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم اکثریتی ممالک کے باشندوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے فیصلہ کو ہر کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا اور عدالت نے بھی ان کے ایگزیکٹو آرڈر کو مسترد کر دیا۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشن وائبر بھی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف میدان میں آ گئی ہے اور ایک ایسا کام کر دیا ہے جس کی ڈونلڈ ٹرمپ کو بالکل بھی امید نہ تھی۔

وائبر ایک وائس اوور آئی پی سروس ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے مفت کالنگ کے علاوہ پیسوں کے عوض دنیا بھر میں لینڈ لائن اور موبائل فون نمبرز پر پیسوں کے عوض کال کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد وائبر بھی میدان میں آ گئی اور ان تمام سات ممالک میں لینڈ لائنز اور موبائل فونز پر بالکل مفت کالز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

وائبر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر کھل کر تو اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا تاہم اپنے اقدام سے متعلق کمپنی نے اتنا ضرور کہا ہے کہ وہ صرف اور صرف لوگوں کو ملانا چاہتے ہیں۔ وائبر کے اس اقدام کے بعد اب آپ امریکہ سے سیریا، عراق، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن میں کسی بھی لینڈ لائن اور موبائل فون نمبر پر بالکل مفت کال کر سکتے ہیں۔

 

 

Share this article

Leave a comment