Thursday, 28 November 2024


تحصیل نارا میں اسکولوں پر چھاپے

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان کے تحصیل نارا میں اسکولوں پر چھاپے یونین کونسل کھینواری کے 18اسکولوں میں سے 10اسکولوں کو تالے لگے ہوئے تھے 8اسکول بغیر عمارت کے دھوپ میں چل رہے تھے، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیرپور ریاض حسین وسان نے تعلیمی ایمرجنسی پر عمل درآمد کرانے کے لیے تحصیل نارا میں اسکولوں پر اچانک چھاپے مارے اسکولوں پر اچانک چھاپوںکے دوران یونین کونسل کھینواری کے 18اسکولوں میں سے 10اسکولوں کو تالے لگے ہوئے تھے جبکہ 8اسکول بغیر عمارتوں کے دھوپ میں چل رہے تھے بعد ازاں ریاض حسین وسان نے بتایا کہ حکومت نے ان کو تعلیمی ایمر جنسی پر عمل درآمد کرانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مانیٹرنگ آفیسر مقرر کیا ہے وہ تعلیم کی بہتری کیلئے تحصیل نارا گئے تھے جہاں انہوں نے یونین کونسل کھینواری کے اسکولوں کو دیکھا یونین کونسل کھینواری میں جملے 18پرائمری اسکول ہیں ان میں سے 10اسکولوں کو تالے لگے ہوئے تھے جبکہ 8اسکول بغیر عمارت کے دھوپ میں چل رہے تھے انہوں نے کہاکہ اسکولوں کو تالے لگے ہوئے دیکھ کر ان کو بہت بڑا صدمہ پہنچا جبکہ 8اسکولوں کے اساتذہ بچوں کو دھوپ میں پڑھا رہے تھے تحصیل نارا سندھ کی پسماندہ تحصیل ہے جہاں ان کو اسکول بند دیکھ کر افسوس ہوا انہوں نے بتایا کہ وہ تفصیلی رپورٹ تیار کر کے سندھ کے سیکرٹری تعلیم اور ڈپٹی کمشنر خیرپور کو دیں گے انہوں نے کہاکہ بند اسکولوں میں مقرر اساتذہ کو انہوں نے دفتر طلب کیا ہے اسکول کیوں بند پڑے ہیں اس کی انکوائری کریں گے جبکہ جن اسکولوں کو عمارتیں نہیں ہیں اس کیلئے وہ سندھ حکومت کو اسکولوں کو عمارتیں مہیا کرنے کیلئے لکھیں گے ۔

 

Share this article

Leave a comment