Friday, 29 November 2024


میتوں کی تدفین کیلئے قبرستان پر پابندی

 

ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد کے باسیوں کیلئے امن و امان کے بعد اور ایک پریشانی کا اضافہ ہو گیا، بلدیہ عظمی کراچی نے 6 قبرستان میں تدفین پر پاپندی عائد کر دی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد کے باسیوں کیلئے امن وامان کے بعد اور ایک پریشانی کا اضافہ ہو گیا ہے ۔
بلدیہ عظمی کراچی کے زیرانتظام 6 قبرستانوں میں تدفین پر پابندی عائد کر دی گئی۔عظیم پورہ، شاہ فیصل کالونی قبرستان، مولا بخش، کورنگی6، ماڈل کالونی، ملیر، پاپوش نگر اور یاسین آباد گلبرگ کے قبرستان میں تدفین نہیں ہو سکے گی۔
میتوں کی تدفین کے لئے جامعہ ملیہ ملیر، چکرا گوٹھ، ناتھا خان، محمد شاہ صدیق آباد، نیو کراچی اور سرجانی ٹان سیکٹر 7 متبادل قبرستان ہوں گے۔
 

 

Share this article

Leave a comment