Friday, 29 November 2024


سام سنگ گلیکسی ایس8 متعا رف

 

ایمز ٹی وی (ما نیٹئرنگ ڈیسک )سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس8 میں ہوم بٹن کو ختم کردیا ہے تاکہ بڑی اسکرین کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بات جنوبی کورین کمپنی کی نئی ڈیوائس کی نئی لیک تصاویر سے سامنے آئی ہے جس میں ایج لیس بڑا ڈسپلے اور ٹاپ پر دائیں جانب سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ یہ فون ممکنہ طور 5.8 انچ اور 6.2 انچ ڈسپلے کے دو ورژن میں متعارف کرایا جائے گا جس کے لیے امولیڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ بیک کیمرہ 12 میگا پکسلز کا ہوگا تاکہ صارفین کسی بھی چیز کو کیمرے کے ویو میں لے کر اس کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرسکیں۔ سیلفی کیمرہ میں آئی اسکینر بھی ہوگا جو کہ پہلے گلیکسی نوٹ سیون میں متعارف کرایاگیا تھا اور اس کی مدد سے صارفین بس اپنی آنکھوں سے فون کو ان لاک کرسکیں گے۔

اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یہ پہلا فون ہوگا جس میں سام سنگ کا اپنا ورچوئل اسسٹنٹ بکسبی کو متعارف کرایا جائے گا۔ یہ پہلے کے مقابلے میں 11 فیصد تیز اور بیس فیصد زیادہ توانائی کی بچت کرسکے گا جس کے لیے مائیکرو چپ اور گرافکس ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کو کسی مانیٹر سے کنکٹ کرکے مکمل ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی شکل بھی دی جاسکے گی۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ کے ساتھ یہ فون 29 مارچ کو نیویارک میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرایا جائے گا اور یہ گلیکسی ایس سیون کے مقابلے میں مہنگا ہوگا۔

 

Share this article

Leave a comment