Friday, 29 November 2024


مسائل کے گرداب سے نجات کیلئے گرین شرٹس کوطلب کرلیا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں شرمناک پرفارمنس کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیم کو مسائل کے گرداب سے نجات دلانے کے لئے ’’گول میز کانفرنس‘‘ طلب کر لی ،کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ،ظہیر عباس ،جاوید میانداد ،وسیم اکرم سمیت دیگر سابق کرکٹرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ ۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاسی مسائل حل کرنے کے لئے گول میز کانفرنس کا چرچا تو سنا ہوا تھا لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان نے دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ’’گرین شرٹس ٹیم کو د رپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لئے 6اور 7 مارچ کو گول میز کانفرنس طلب کرلی ہے۔
گول میز کانفرنس قومی کرکٹ ٹیم سے جڑے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، ظہیر عباس،وسیم باری،جاوید میاں داد،قبال قاسم، بازید خان،مصباح الحق، یونس خان، وقار یونس،عامر سہیل، شعیب اختر،رمیز راجہ، معین خان، عبدالقادر، عاقب جاوید، سعید اجمل سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں ۔
گول میز کانفرنس میں قومی ٹیم کی پرفارمنس ، ڈومیسٹک اسٹرکچر اور پچز کے معیار میں بہتری، قومی و جونیئر ٹیموں کی کوچنگ اور غیر ملکی ٹیموں کے دورہ پاکستان جیسے موضوعات زیر غور آئیں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کو’’ گول میز کانفرنس ‘‘کا’’ کو چیئرمین ‘‘اور قومی اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment