Friday, 29 November 2024


بین الاقوامی ڈیوس کپ مقابلے میں پاکستان کی مسلسل فتح

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی ٹینس کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقیل خان نے اپنے اپنے سنگلز میچ جیتنے کے بعد 12 سال بعد ملک میں ہونے والے بین الاقوامی ڈیوس کپ کا ڈبلز میچ بھی جیت لیا۔
اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ڈیوس کپ کے ڈبلز میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقیل خان کا مقابلہ اپنے ایرانی حریفوں البورز اخوانی اور انوشہ شاہ غولی سے ہوا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی ٹیم کو 1-6، 2-6 اور 2-6 سے شکست دی۔
پاکستان 2 سنگلز اور ایک ڈبلز میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ڈیوس کپ کے ایشین اوشیانا گروپ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے سنگل میچز میں عقیل خان نے ایران کے شاہین خالدان کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، ان کی فتح کا اسکور 7-6، 6-4 اور 6-2 رہا۔
دوسرے میچ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی اعصام الحق نے آسان مقابلے کے بعد ایران کے انوشہ شاہ غولی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی، انہوں نے 6-1، 6-2 اور 6-2 سے فتح اپنے نام کی۔

 

Share this article

Leave a comment