ایمز ٹی وی (صحت/ لندن)بعض اوقات وزن کم کرنے کی خواہش میںانسان مشکل ورزشیں کرتا ہے اور کھانے کے معمولات اور مقدار کو بھی تبدیل کردیتا ہے
۔آئیے آپ کو ایک آسان قدرتی نسخہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ صرف سات دنوں میں7کلووزن کم کرلیں گے۔یہ غذا کھیرے سے تیار کی جائے گی،کھیروں میں فائبر، میگنیشیم، زنک، کیلشیم، وٹامن بی، سی اور ای پایاجاتا ہے اورجسم کو متوازن غذا ملنے سے جسم چاک و چوبند رہتا ہے اور کھانے کی خواہش میں کمی سے وزن کم ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے جسم سے زہریلامادے نکلنے لگتے ہیں اور ساتھ ہی جسم سے پانی کی اضافی مقدار کم ہوتی ہے۔آئیے آپ کو کھیرے کے بہترین استعمال کے طریقے بتاتے ہیں۔
ناشتہ:دو ابلے ہوئے انڈے اور کھیروں کا ایک باﺅل
لنچ:ایک ٹوسٹ کے ساتھ کھیروں کی سلاد
ڈنر:اپنی پسند کے پھل 300گرام
کھیروں کی سلاد بنانے کا طریقہ
400گرام کھیرے
200ملی لیٹر دہی
چٹکی نمک
ایک پیاز
تیاری کا طریقہ
کھیروں کو چھیل لیں اور پھر اس میں دہی،نمک ارورپیاز شامل کریں۔آپ چاہیں تو کھانوں کے درمیان کھیرے کا شیک بھی پی سکتے ہیں۔
کھیرے کا شیک بنانے کا طریقہ
ایک کھیرا
ایک سیب
تھوڑی سی پالک
تمام اجزاءکو بلینڈر میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔اب اسے گلاس میں ڈال کر نوش کریں۔
نوٹ:اوپر بتائے گئے طریقوں پرسختی سے عمل کرکے آپ 7دنوں میں7کلو وزن کم کرلیں گے