Thursday, 28 November 2024


فہد بابر ویسٹ انڈیز میں ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر امریکا واپس لوٹ آئے

 

ایمز ٹی وی(شکاگو) نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی کے خوف سے پاکستانی نژاد فہد بابر ویسٹ انڈیز میں ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر امریکا واپس لوٹ آئے۔پابندی کے خطرے کی وجہ سے وہ کچھ عرصے کسی بھی دوسرے ملک کا سفر نہیں کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے نے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے ولے کھلاڑیوں میں بھی خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔فہد بابر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ریجنل سپر 50 ٹورنامنٹ میں شریک آئی سی سی امریکا کے اسکواڈ میں شامل تھے

 

Share this article

Leave a comment