Thursday, 28 November 2024


بھارتی کرکٹ بورڈ اتنا منہ زور ہوچکا ہے کہ کسی کی پروا نہیں کرتا

 

ایم ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین خالد محمود نے کہا ہے کہ آئی سی سی پاک بھارت سیریز کے معاملے میں مداخلت کرے ۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ سیریز دونوں ممالک کی مرضی سے ہوتی ہے ،اب بھارتی کرکٹ بورڈ اتنا منہ زور ہوچکا ہے کہ کسی کی پروا نہیں کرتا ،اسی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ کو بھی نقصان ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بگ تھری نے فیصلہ سازی میں برابری کا اصول ختم کردیا تھا ۔
 

 

Share this article

Leave a comment