Thursday, 28 November 2024


بجلی 3روپے21پیسے سستی ہونے کاامکان

ایمز ٹی وی (بزنس) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں3 روپے21 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی جائی گی

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے فرنس آئل اورہائی سپیڈڈیزل کے نرخ کم ہونےکے باعث گزشتہ ماہ نیپرا سے بجلی3روپے21پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نیپرا پر دباؤڈال کر29 جنوری کو ہونےوالی سماعت ملتوی کروا دی تھی کیونکہ وزارت خزانہ کے حکام کی طرف سے نیپرا پرمسلسل دباؤ ڈالا گیا کہ ماہانہ فیول لاگت میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل نہ کیا جائے اوراس پرایک روپیہ پچاس پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کردے تاکہ گیارہ ارب سے زائد کے گردشی قرضے اور پاور سیکٹر کے قرضہ جات پر سروس چارجز کی مد میں مختلف بینکوں کو ادائیگی کی جا سکے۔

نیپرا حکام کے مطابق اجلاس میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میکنزم کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں3روپے21پیسے کمی کی منظوری دیدی جائیگی۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں3روپے21پیسے فی یونٹ سستی کی جائے۔ حکام کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری سے بجلی صارفین کو21ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور50یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔

Share this article

Leave a comment