Friday, 29 November 2024


طلبہ کو کچلنے والا ڈرائیور گرفتار

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) اردو یونیورسٹی کی طالبہ کو کچلنے والے منی بس ڈرائیور کو جیل بھیج دیا گیا-
ملزم گلزیب عمران کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں تھا- اڈے کے منشی نے بغیر لائسنس F11 منی بس حوالے کی۔
ملزم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بس اڈے کے منشی نے لائسنس بنوانے کیلئے 1200 روپے لیے تھے- زخمی طالبہ ہنزہ اسٹیڈیم روڈ کے نجی اسپتال میں اب تک وینٹی لیٹر پر ہے
دریں اثنا ہنزہ کی والدہ کی اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کی زندگی کے لیے دعا کی جائے-
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور میئر اسپتال آکے دیکھیں کہ کراچی کی سڑکوں پر خونی گاڑیاں شہریوں پر کیا ظلم ڈھا رہی ہیں- والدہ ہنزہ کا کہنا تھا کہ ہنزہ بھی اسی کراچی اور سندھ کی بیٹی ہے، وزیر اعلیٰ اور میئر خبر گیری کریں-
ہنزہ علم کے حصول کے راستے پر نکلی تھی، شہر کے طلبہ کو پڑھانے کے لیے بی ایڈ میں داخلہ لیا- واضح رہے کہ سندھ اور مقامی حکومت کا کوئی بھی شخص کراچی کی بیٹی کی عیادت کے لئے اسپتال نہیں پہنچا تھا جس بے حسی کی عوام الناس کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے

 

Share this article

Leave a comment