Thursday, 28 November 2024


لاہور: موکل کی ضمانت نہ ہوئی،وکیل رہنما نے عدالت کو تالے لگا دیے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ادیب اسلم بھنڈر نے چیک فراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت نہ ہونے پر ساتھی وکلا کے ہمراہ سیشن کورٹ میں ہنگامہ آرائی کی اور ایڈیشنل سیشن جج چوہدری فرخ حسین کی عدالت کو  تالے لگا دیے۔

ادیب اسلم بھنڈر ساڑھے3 کروڑ روپے کے چیک فراڈ کیس میں کراچی کے تاجر کی ضمانت درخواست پر پیروی کیلیے چوہدری فرخ حسین کے سامنے پیش ہوئے، وہ ضمانت کی درخواست منظورکرنے کی استدعا کرتے رہے جبکہ جج دلائل پیش کرنے کی ہدایت کرتے رہے، اسی دوران تکرار شروع ہوگئی جس پر فاضل جج اُٹھ کر چیمبر میں چلے گئے جبکہ وکلا نے عدالت کو تالے لگا دیے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پنجاب بارایسو سی ایشن کے رکن ملک سرود  اور دیگر وکلا  نے تالے توڑ کر عدالت کھول دی مگر بار کے عہدیدار نے دوبارہ تالے لگا دیے ۔ تالے لگانے اور توڑنے کا سلسلہ 2 سے 3 بار جاری رہا۔ 

جبکہ اس سے قبل بھی 2 جج ادین اسلم بھنڈر کے رویے کے باعث یہ درخواست سننے سے انکار کر چکے ہیں۔

Share this article

Leave a comment