Friday, 29 November 2024


تعلیمی اداروں میں منشیات کے استمعال اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

 

ایمزٹی وی (تعلیم /اسلام آباد) وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استمعال اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کی50 میٹر کی حدود میں سگریٹ فروخت کرنے والی دکانوں اور شہر بھر میں شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 21 دکانیں اور 16 شیشہ کیفے سیل کر تے ہوئے متعلقہ سامان قبضہ میں لے لیا۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائیاں سپریم کورٹ کی شیشہ نوشی کو ممنوع قرارا دینے اور صحت آرڈیننس 2002 کے تحت کی گئی ہیں ۔

 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے جنگ کو بتایا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے استمعال اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ، اینٹی نارکوٹکس فورس اور اسلام آباد پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ جس نے قائد اعظم یونیورسٹی کے اطراف اور مہرآبادی میں کارروائی کرتے ہوئےمجموعی طورپر سات کلو 540 گرام حشیش ، 68 بوتل شراب ، 230 گرام ہیروئن اور چھ موٹرسائیکل قبضے میں لیتے ہوئے 17 افراد کو حراست میں لیا ۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن ذرائع کے مطابق کامسیٹ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک سو بچوں کو جرمانہ کیا، نسٹ یونیورسٹی میں سگریٹ نوشی کرنے پر چار طلبا کو ایک سمسٹر کے لیے معطل جبکہ دو کو یونیورسٹی سے بےدخل کر دیا گیا جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی میں چرس اور شراب برآمد ہونے پر دو طالب علموں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

 

Share this article

Leave a comment