Saturday, 30 November 2024


غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول دے رہے ہیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیرا عظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا تھا مگر چیلنج کو قبول کرتے ہوئے تمام مسائل حل کرنے کا عزم کیا ۔آج پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ۔” ملک میں کثیر الجہت اصلاحات کر رہے ہیں“۔ چین کے ساتھ ایک سڑک اور ایک خطے کے ویژن پر کام چل رہا ہے ۔
اسلام آباد میں امریکا ، برطانیہ ، چین اور اٹلی سمیت 38ممالک کے اداروں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ،ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ”آپ کا پاکستان کا دورہ نئے تجارتی مواقع فراہم کرے گا“۔ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے مختلف زونزقائم کررہے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول دے رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ رواں سال ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک لے گئے جبکہ خسارہ 8.2 فیصد سے کم ہوکر4.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔پاکستان میں کنزیومر مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 50ہزار پوائنٹس سے آگے نکل چکی ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ جب ہم 2013ءمیں آئے تومعیشت کی بہت بری حالت تھی مگر موجودہ حکومت کی پائیدارمعاشی اصلاحات کے باعث سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔غیر ملکی سرمایہ کاری لا نے کیلئے پرعزم ہیں اورملک میں اقتصادی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔
 

 

Share this article

Leave a comment