Friday, 29 November 2024


کرن جوہر نے اپنی زبان کھول دی

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتی فلم سازوہدایتکار کرن جوہر نے زبان کھول دی ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام نہ دینے کا بیان ’گن پوائنٹ‘ پر دیا ، اس کے پیچھے مہا راشٹر نونرمان سینا کا ہاتھ تھا۔

کرن جوہر نے کہا کہ فلم "اے دل ہے مشکل" کی ریلیز کے موقع پر ان کا پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام نہ دینے کا بیان گن پوائنٹ پر ریکارڈ کرایا گیا تھا،،اس کے پیچھے مہاراشٹر نونرمان سینا کا ہاتھ تھا۔

کرن جوہر کا وہ بیان جو انہوں نے اکتوبر دوہزار سولہ کو فلم’ اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز سے پہلے دیا تھا،فلم میں فواد خان کو شامل کرنے پر راج ٹھاکرے کی تنظیم ایم این ایس آپے سے باہر تھی۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کرن جوہر بولے ،،ویڈیو دیکھ کر لوگ سمجھے کہ شاید میں مذاق کر رہا ہوں

لیکن حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کراتے وقت مجھے ایسا لگا جیسے کوئی بندوق میرے سر پر رکھی ہے۔ دوسری جانب مہاراشٹر نونرمان سینا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔تنظیم کے رہنما ایمے کھوپکر کہتے ہیں کہ ان کی جماعت بھارتی فلمساز پر پاکستانی فنکاروں کو شامل نہ کرنے کادباو برقرار رکھے گی۔اگر کرن جوہر یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے گن پوائنٹ پر بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا تو وہ اسے دھمکی ہی سمجھیں۔

 

Share this article

Leave a comment