Thursday, 28 November 2024


غیر ملکی سرمایہ کاری میں جولائی تا جنوری 155 فیصد اضافہ

ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری155 فیصد کے سال بہ سال اضافے سے 1ارب 68کروڑ 85لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  جولائی تا جنوری کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 1.4فیصد کمی سے 55 کروڑ32لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 54کروڑ 54لاکھ ڈالر رہی، جنوری میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 1کروڑ 63لاکھ ڈالر تک محدود رہی جبکہ گزشتہ سال جنوری میں 10کروڑ 81لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی، گزشتہ 7ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی نجی سرمایہ کاری 20.4 فیصد کے اضافے سے 71کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 59کروڑ 35لاکھ ڈالر تھی۔

ان 7 ماہ کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری 320فیصد کے اضافے سے 16 کروڑ 92لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری 4کروڑ 3لاکھ ڈالر تھی، فارن پبلک انویسٹمنٹ 97 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال 6کروڑ 88 لاکھ ڈالر تھی، فارن پبلک انویسٹمنٹ میں نمایاں اضافہ پاکستان کے اسپیشل یوایس بانڈ، یورو بانڈز سمیت دیگر سیکیورٹیز میں غیرملکی سرمایہ کاری کے مرہون منت ہے، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ 16کروڑ 71لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا۔

Share this article

Leave a comment