Friday, 29 November 2024


غلام محی الدین کا ہدایت کار بلال لاشاری کے ساتھ کام کرنے سے انکار

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ /کراچی ) ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’’مولا جٹ ٹو ‘‘ جس کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

فلم میں غلام محی الدین کو بھی اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاہم انھوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اس فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ بلال لاشاری ایک اچھے ہدایت کار ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی لیکن فلم میں مجھے جس کردار کے لیے انہوں نے منتخب کیا یہ کردار میرے مزاج کے مطابق بہتر نہیں لگا۔

 

Share this article

Leave a comment