ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ )فیض احمد فیض کی شاعری میں محبت اور انقلاب بیک وقت نظر آتے ہیں۔ میر، غالب اور اقبال کے بعد جو مقبولیت فیض کے حصے میں آئی وہ شاید ہی کسی شاعر کو نصیب ہوئی ہو۔ آج فیض احمد فیض کا 106 واں یوم پیدائش ہے۔فیض احمد فیض بیسویں صدی کا ایسا ترقی پسند شاعر جس کی ایک ہتھیلی پر رومانیت کاچراغ تو دوسری ہتھیلی پر سماجیت کی مشعل تھی1911کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے،1963میں لینن امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔وہ جبرو استبدادکے مخالف اور عدل وانصاف کے داعی تھے۔
فیض نے سوشلزم سے وابستگی اور آزادانہ اظہار ِ خیال کی کڑی سزا بھگتی، چار سال قید میں رہےلیکن ان کی سوچ پر پہرے نہ لگائے جا سکے۔
فیض کی شاعری کو اس درجہ مقبول بنانے میں ان کے منفرد اسلوب کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔فیض انگریزی، اردو اور پنجابی کے ساتھ فارسی اورعربی پر بھی عبور رکھتے تھے۔فیض کی شعری تصانیف میں غمِ جاناں اور غم دوراں ایک ہی پیکر میں یکجا ہیں۔