Friday, 29 November 2024


ایک اور بم دھماکہ۔۔۔۔ علاقے میں خوف و ہراس

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)سریاب پل کے قریب بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سریاب پل کے قریب تخریب کاری کے لیے بم نصب کیا گیا تھا کہ اس دوران ایک شہری نے یہ دیکھ کر پولیس اور ایف سی کو اطلاع دی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار بم ناکارہ بنارہا تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرشہید اور زخمی اہل کار ہمارا ہیرو ہے جب کہ قانون نافذکرنیوالےادارےشہریوں کی حفاظت کیلیے بے مثال خدمات دے رہے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment