Friday, 29 November 2024


لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکہ نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مارک ٹونر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے قریب دھماکہ،ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن مبین اور ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید، 85 زخمی ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مارک ٹونر نے کہا ہے کہ لاہور میں دہشتگردوں نے پر امن لوگوں کو نشانہ بنایا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،پاکستان اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،جنوبی ایشیاءمیں سکیورٹی کے حوالے سے پر عزم ہیں

 

Share this article

Leave a comment