Thursday, 28 November 2024


ایل ڈی اے حکام نے لاہور میں اسکول کو اساتذہ اور طلبا سمیت سیل کردیا

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے حکام نے نجی اسکول کو کمرشل فیس جمع نہ کرانے پر سیل کردیا جبکہ اساتذہ اور طلبا اسکول کے اندر بند ہوکر رہ گئے۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق اسکول انتظامیہ نے کمرشل لائزیشن قوانین کے مطابق فیس جمع نہ کرائی اور کئی بار انتظامیہ کو اس حوالے سے نوٹسز بھی جاری کئے گئے تاہم نوٹسز کا جواب نہ دینے پر اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment