ایمز ٹی وی(واشنگٹن) جاپانی وزیراعظم شنزوآبے کے ساتھ جمعہ کے روز ایک ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کا ہاتھ ایسا جکڑا کے ساری دنیا میں ان کا مذاق بن گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم کا ہاتھ 19 سیکنڈتک جکڑے رکھا ، اور اس دوران وہ بیچارے ہاتھ چھڑوانے کی کوشش بھی کرتے رہے مگر کامیابی نہ ہوئی۔
اب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوامریکی دورے پر پہنچے تو خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ان کے ساتھ بھی جاپانی وزیراعظم جیسا سلوک ہو گا۔ لیکن نہیں، وہ تو پوری تیاری کر کے آئے تھے، اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایسا علاج کیا کہ ساری دنیا انہیں داد دے رہی ہے۔
امریکی صدر اور کینیڈا کے وزیراعظم کے مصافحے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر بے حدمقبول ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اپنا ہاتھ امریکی صدر کے ہاتھ میں دینے کی بجائے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ان کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں جکڑ لیتے ہیں۔ وہ محض 2 سیکنڈ کے لئے مصافحہ کر کے امریکی صدر کا ہاتھ چھوڑتے ہوئے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیتے ہیں۔
دونوں رہنماﺅں کی یہ ملاقات گزشتہ روز امریکی صدر کے دفتر میں ہوئی،جس کے دوران اقتصادی معاملات و امیگریشن مسائل پر بات چیت کی گئی، تاہم ملاقات کے سیاسی پہلوﺅں کی بجائے کینیڈین وزیراعظم کی مصافحے کی مہارت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی