Friday, 29 November 2024


خودکش حملہ آور کی عمر کتنی تھی؟؟ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کاانکشاف

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور کے علاقے حیات آباد میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کا مراسلہ ایف آئی آر کے لئے سی ٹی ڈی کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حیات آباد میں ججز کی گاڑ ی کے قریب خودکش حملے کا مراسلہ تیار کر لیا گیا ہے جسے ایف آئی آر کیلئے سی ٹی ڈی کو ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیموں نے زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کی عمر 16سے 17سال تھی ، حملہ آور کے جسمانی اعضاءبھی ڈی این اے کیلئے بھجوائے جائیں گے ۔

 

Share this article

Leave a comment