Saturday, 30 November 2024


ہاشم آملہ کی جارحانہ بیٹنگ

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پارک آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی میچ کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر کوینٹن ڈی کوک کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد ہاشم آملہ کریز پر ڈٹ گئے اور فاف ڈوپلیسس کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 87 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کر دیا۔
ہاشم آملہ نے 43 گیندوں پر 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ فاف ڈوپلیسس نے 36 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں اے بی ڈویلیئرز نے 26، جے پی ڈومنی نے 29، فرحان بہاردین نے 8، کرس موریس نے 9 اور وین پارنل نے 4 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں صرف 8 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بین ویلر نے 1 اور گرینڈ ہوم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

Share this article

Leave a comment