Friday, 29 November 2024


4G انٹرنیٹ نیٹ ورک اور ملک بھر میں بہترین کوریج کے لئے چائنہ کا نیا معاہد

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون بنانے والی معروف چینی کمپنی ”شیاﺅمی“ نے پاکستان میں اپنے اسمارٹ فون متعارف کرانے کیلئے سیلولر کمپنی زونگ کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کیساتھ ہی زونگ شیاﺅمی کے ساتھ شراکت داری کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیاﺅمی نے زونگ کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ کمپنی کے تیز ترین 4G انٹرنیٹ نیٹ ورک اور ملک بھر میں بہترین کوریج کے باعث کیا ہے۔ اس معاہدے کے باعث شیاﺅمی کمپنی پاکستان میں سمارٹ فونز فروخت کرنے کے بزنس کو فروغ ملے گا۔
اس معاہدے کے تحت صارفین زونگ کے کسٹمر سروس سینٹرز میں بننے والے شیاﺅمی کے ڈسپلے سنٹر پر دستیاب اعلیٰ معیار کے سمارٹ فون حاصل کر سکیں گے جبکہ زونگ کی جانب سے شیاﺅمی کے سمارٹ فونز کی خرداری پر اسپیشل ڈیٹا آفر بھی ملے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ اس سے قبل ہوواوے، کیو موبائل، اوپو موبائل، ایچ ٹی سی، سام سنگ اور آن لائن شاپنگ ویب سائٹ دراز ڈاٹ پی کے کیساتھ بھی معاہدہ کر چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق شیاﺅمی کے سمارٹ فونز پاکستان میں متعارف کرائے جانے کی تقریب 20 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی جس کے بعد ملک بھر میں اس کے سمارٹ فونز فروخت کیلئے پیش کر دئیے جائیں گے۔
 

 

Share this article

Leave a comment