Thursday, 28 November 2024


ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 151 رنز سے شکست دےدی۔

ورلڈ کپ (کرائسٹ چرچ) نیوزی لینڈ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ابتدائی اوور سے ہی سخت مشکلات کا شکار رہی، ویسٹ انڈیز کے تین سو گیارہ رنز کے ہدف میں قومی کرکٹ ٹیم صرف 160 رنز ہی بنا سکی۔

 پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک رن پر 4 وکٹیں گرانے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا، اوپنر ناصر جمشید نے وکٹ گنوانے کا آغاز کیا، جسکے بعد یونس خان صفر پر رخصت ہوگئے، پھر حارث سہیل کی باری آئی، مگر وہ بھی رنز کا کھاتا کھولنے میں ناکام رہے۔ یوں وکٹ پر وکٹ گرتی گئی۔

چوتھے نمبر پر احمد شہزاد کریز پر آئے اور پہلے آنے والے بلے بازوں کے مقابلے میں ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ ایک رن پر چار وکٹوں کا گر جانا ایک ریکارڈ بن گیا، اس سے پہلے دوہزار چھ میں کینیڈا اور زمبابوے کے میچ میں چار رنز پر پہلے چار کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔

مصباح الحق کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے62رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں،  محمد عرفان،وہاب ریاض اورسہیل خان  صرف 1،1وکٹیں ہی حاصل کرسکے۔ شاہد آفریدی48رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کرپائے۔ کھلاڑیوں نے کیچ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ ناقص فیلڈنگ کا بھی جم کے مظاہرہ کیا۔

Share this article

Leave a comment