Saturday, 30 November 2024


امریکی صدر ٹرمپ کا اگلا نشانہ ذرائع ابلاغ

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ٹرمپ نے معروف نیوز چینل سی این این دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک کانفرس میں ٹرمپ سوا گھنٹے تک ذرائع ابلاغ کو اپنی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد آپ لوگوں کو حقیقت نہیں بتا رہے ہیں۔ میڈیا میں عدم شفافیت کی سطح کنٹرول سے باہر ہے۔
ٹرمپ جن کی تنقید کا سارا زور امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این پر تھا۔ انہوں نے باور کرایا کہ واشنگٹن، نیویارک اور لاس اینجلس میں زیادہ تر میڈیا عوام کے مفاد میں بات نہیں کر رہا ہے بلکہ یہ ذاتی مفادات اور ان افراد کے واسطے بول رہا ہے جو ٹوٹے ہوئے نظام سے یقینی طور پر فائدہ اٹھانے والے ہیں۔" امریکی صدر نے سی این این پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اس کو نہیںدیکھتے۔ٹرمپ بار بار یہ بات دہراتے رہے کہ میڈیا سے بدگمانی نے انہیں مجبور کر دیا کہ وہ امریکیوں سے براہ راست بالخصوص ٹویٹر کے ذریعے گفتگو کریں

 

Share this article

Leave a comment