Friday, 29 November 2024


سانحہ بلدیہ کیس کے تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایمز ٹی وی (کراچی) عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کے تفتیشی افسر جہانزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ہوئی جہاں دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر جہانزیب کے بار بار بلائے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں اور اس کی تنخواہ بھی روک لی جائے۔ عدالت نے پولیس حکام کو آئندہ سماعت میں تفتیشی افسر اور فیکٹری مالکان اور مقدمے میں نامزد ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

Share this article

Leave a comment