ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت ایان علی کے وکیل وفاق کی اپیل پر سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی پیش نہ کرسکے۔سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی طلب کرلی ۔ عدالت کے استفسار پر ایان علی کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے وفاق کی اپیل بنیادی سطح پر ہی مسترد کردی تھی جس پر جسٹس فاروق شاہ نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی کہاں ہے؟سپریم کورٹ نے کچھ نا کچھ تو حکم دیا ہوگا۔ عدالت نے3 مارچ کو سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 19 جنوری کوایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔حکم کے باوجود ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا جارہا لہذا توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا
- 20/02/2017
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 1508 K2_VIEWS
Leave a comment