Saturday, 30 November 2024


شاہ عبدالعزیز کا آئندہ ماہ پانچ ایشیائی ممالک کا دورہ

 

ایمز ٹی وی(ریاض ) خادم حرمین شریفین شاہ عبدالعزیز نے آئندہ ماہ پانچ ایشیائی ممالک کے دورے کی تیاری کرلی تاہم پاکستان نہیں آرہے، وہ انڈونیشیاء، جاپان، چین ، ملائیشیاءاور مالدیپ جائیں گے ۔ سعودی بادشاہ کے ایشیائی ممالک کے دورے کا مقصد عالمی تناظر میں ان ممالک کیساتھ تعلقات کو وسعت دینا ہے ۔
انڈونیشیاءکے وزیرمذہبی امور لقمان حکیم سیف الدین نے کہاکہ سعودی بادشاہ کے ایک ہفتے پر محیط دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، سعودی بادشاہ اور انڈونیشین وزیراعظم کی سربراہی میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع محمد بن سلمان کے دورے کے دوران چین اور جاپان کیساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ سعودی عرب اور ملائیشیاءکے درمیان 2015ءمیں تجارتی حجم15بلین ریال سے زائد رہا جبکہ سعودی عرب کا شمار ملائیشیاءکے 19کاروباری پارٹنرز میں ہوتاہے جبکہ ملائیشیاءسے چیزیں درآمد کرنیوالے ممالک میں تئیسویں نمبر پرہے

 

Share this article

Leave a comment