ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاکستان کی معروف اداکارہ تمنا بیگم کی 5ویں برسی ۔۔تمنا بیگم کا اصل نام صوفیہ بیگم تھا، بریلی (بھارت) میں پیدا ہوئیں، تقسیم کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئیں۔ 1960ء میں ریڈیو پاکستان کراچی سے انھوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اسی دوران تھیٹر کے معروف اداکار اور لکھاری کمال احمد رضوی نے انھیں اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا، اس ڈرامے سے متاثر ہو کر ہدایتکار مسعود پرویز نے انھیں اپنی فلم ’’سرحد‘‘ میں کاسٹ کرلیا، ان کی فلم کی ریلیز سے پہلے ہدایتکار قدیر غوری کی فلم ’’دامن‘‘ میں کاسٹ کرلیا گیا یہ فلم 1962میں ریلیز ہوئی۔ 1970ء تا 1980ء تمنا بیگم کے مصروف ترین سال تھے۔ انھوں نے 235 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم انڈسٹری کے تمام نامور فنکاروں کے ہمراہ بھی کردار ادا کیے۔ علاوہ ازیں تمنا بیگم کو بہترین کردارنگاری پر دونگار ایوارڈ، بولان ایوارڈ، امن ایوارڈاور اعتراف کمال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی آخری فلم 2004ء میں پنجابی فلم ’’گجر دا کھڑاک‘‘ تھی۔ یاد رہے کہ مرحومہ 20 فروری 2012ء کو انتقال کرگئی تھیں۔
معروف اداکارہ تمنا بیگم کی 5ویں برسی آج منائی جائے گی
- 20/02/2017
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 1544 K2_VIEWS
Leave a comment