Friday, 29 November 2024


ہم ملک کو کمزور کرنے کی اجاز ت کسی کو نہیں دیں گے،آصف علی زرداری

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ جانتے ہیں کہ کس شہر میں کون سہولت کار ہے،ہمیں معلوم ہے بارڈر سے دہشتگرد داخل ہوتے ہیں۔ آصف زرداری کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس سندھ میں امن و امان سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سابق صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت جاری کی کہ سیہون شریف دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے رثاکوایک کروڑروپے امداد دی جائے،ورثارکوہائوس جاب ودیگرسہولت بھی دی جائے۔ وزیر علیٰ سندھ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے زرداری کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کو سندھ سے نکالنے کیلئے وفاق سے بات کریں۔انہوں نے کہا کہ معاوضہ اچھاہوتواہلکارفرض کی ادائیگی بے فکری سے کرینگے ۔سابق صدر نے مزید کہا کہ کچھ طاقتیں دہشتگردی کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، ہم ملک کو کمزور کرنے کی اجاز ت کسی کو نہیں دیں گے ۔مدارس کے بارے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم دین کی خدمت کرنے والے مدارس کے خلاف نہیں، ہمارے بڑوں نے بھی مدرسہ بنایاتھا جس میں قائداعظم نے تعلیم حاصل کی تھی،کچھ خاص مدارس ہمارے بچوں کو بھٹکا رہے ہیں اور ہمیں ان مدارس کو روکنا ہے

 

Share this article

Leave a comment