Friday, 29 November 2024


پاکستان سپر لیگ پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ 5 مارچ کو لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ ہوتے ہی اس کی راہ میں روڑے اٹکانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور کرکٹرز کی ایسی ایشنز کی فیڈریشن فیکا نے ایک بار پھر لاہور میں فائنل کے انعقاد کو سیکیورٹی کا خطرہ قرار دیدیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق فیکا کے چیف ایگزیکٹیو ٹونی آئرش نے پیر کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں سیکیورٹی کا خطرہ موجود ہے اور فیکا نے اس ضمن میں تمام کرکٹرز کو ”ہائی سیکیورٹی رسک“ سے آگاہ کر دیا ہے اب یہ کرکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ لاہور جانے کے بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ فیکا نے پاکستان سپر لیگ کے آغاز پر بھی ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی کرکٹرز لاہور جانے سے گریز کریں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ کہتے ہوئے رپورٹ مسترد کر دی تھی کہ یہ حقائق پر مبنی نہیں ہے

 

Share this article

Leave a comment