Friday, 29 November 2024


چینی کمپنی کے پاکستان میں فونز کو متعارف

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی شیاؤمی نے آخرکار پاکستان میں اپنے فونز کو متعارف کرا دیا ہے۔ شیاؤمی کی جانب سے می میکس، ریڈمی نوٹ 4 اور ریڈ می نوٹ 4 اے اسمارٹ فونز کو پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے جس کی آن لائن فروخت کے لیے دراز ڈاٹ پی کے سے شراکت داری کی گئی ہے۔ ایک تقریب کے دوران ان فونز کو متعارف کرایا گیا جن میں سے می میکس اور می بینڈ ٹو کو آج سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جبکہ ریڈمی نوٹ 4 اے کو 25 فروری جبکہ ریڈمی نوٹ 4 پانچ مارچ سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ موبائل کمپنی زونگ نے بھی شیاﺅمی سے شراکت داری کی ہے اور ان اسمارٹ فونز پ چھ ماہ کے لیے 6 جی بی 4 جی ڈیٹا دینے کا اعلان کیا ہے۔ شیاﺅمی می میکس 1.8 گیگا ہرٹز ڈوئل کور فون ہے جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 650/652 چپ سیٹ ہے جبکہ اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اسی طرح 6.44 انچ کی بڑی اسکرین، 3/4 جی بی ریم، 32 سے 128 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، 16 میا پکسل رئیر جبکہ 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ 4850 ایم اے ایچ بیٹری ہے، اس کی قیمت 24 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح ریڈمی 4اے 3120 ایم اے ایچ بیٹر، 5 انچ اسکرین، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 425، 2 جی بی ریم، سولہ جی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، ڈوئل سمز، تیرہ میگا پکسل رئیر کیمرہ، پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور تین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس فون کی قیمت ممکنہ طور پر 13900 روپے ہوگی۔اب اگر بات کی جائے ریڈمی نوٹ 4 کی، جو کہ کم قیمت میں کسی فلیگ شپ اسمارٹ فون کے فیچرز فراہم کرتا ہے۔ اس میں 10 کور میڈیا ٹیک ہیلیو ایکس 20 چپ، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 625، 4100 ایم اے ایچ بیٹری، 13 میگا پکسل رئیر جبکہ 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم، 5.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے، ڈوئل سم، فنگر پرنٹ اسکینر، 2 سے 4 جی بی ریم، 16 سے 64 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور یہ چار رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس فون کی متوقع قیمت 20900 روپے ہوگی اور یہ اگلے مہینے کے شروع میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment