Friday, 29 November 2024


جھلسے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

 

ایمز ٹی وی (صحت) وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی میں تعطل کے باعث حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے ملحقہ برن سینٹر کی عمارت اب تک بند ہے ۔ صوبے میں برن سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے جھلسے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے سامنےزیرتعمیربرن سینٹرکی عمارت کے ڈھانچے کی تعمیرتین سال قبل ہوئی تھی ۔60 بستروں پر مشتمل اس برن سینٹرکی تعمیر پر ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت کا تحمینہ ہے۔
ماہر پلاسٹک سرجری ، ڈاکٹر قاضی امجد کاکہناہے کہ سینٹر میں بجلی اور دیگر سہولیات کے علاوہ بستروں اور طبی آلات کی فراہمی اور اسٹاف کی تقرری کا کام بھی فنڈز نہ ہونے کے باعث رکا ہوا ہے۔پشاور کے مختلف اسپتالوں میں سالانہ 8 ہزار جھلسے ہوئے افراد کو لایا جاتا ہے۔صوبے میں برن سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اسلام آباد منتقل کیا جاتا ہے۔
ماہر پلاسٹک سرجری ، ڈاکٹر فردوس کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں برن یونٹ توموجود ہیں لیکن ان اسپتالوں میں بھی ضروری سہولیات اور سامان کی کمی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment